ابنا: شیخ نبیل قاووق نے آج ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ صہیونی ریاست کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کرنے کےلئے ایک اسٹراٹیجیک قومی ضرورت ہے اور جو لوگ حکومت سے حزب اللہ کو ہٹانا چاہتے ہیں وہ صہیونی ریاست کے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی گروہوں نے دوہزار پانچ سے حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لئے فرقہ وارانہ کاروائياں اور میڈیا وار شروع کررکھی ہے لیکن حزب اللہ نے لبنان کے قومی استحکام اور اتحاد کے لئے مخالفین کے اقدامات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ سعدی حریری کے چودہ مارچ نامی سیاسی اتحاد نے سعودی عرب اور قطر کی ایما پر حکومت میں حزب اللہ کی شمولیت کی مخالفت کی ہے۔
.......
/169